وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

W
Web Desk
21 مئی، 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیرے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک یہ کوششیں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

راولپنڈی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 50 ستارۂ امتیاز (ملٹری) جبکہ 12 تمغۂ بسالت عطا کیے گئے۔ بعد از شہادت دیے جانے والے اعزازات شہداء کے اہلِ خانہ نے وقار اور عزت کے ساتھ وصول کیے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا امن اور سلامتی انہی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے لوث وابستگی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ کی استقامت، حوصلے اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عملی تیاری اور عزم کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 مئی، 2026 کو 12:36 PM

آخری تدوین: 21 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے سفارتی رابطے جاری، ایران مذاکرات کے لیے تیار
تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے سفارتی رابطے جاری، ایران مذاکرات کے لیے تیار

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عباس عراقچی نے بھی پاکستان اور قطر کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کی ہے

Web Desk28 نومبر، 2026
اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی اہم بیٹھک، سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم
تازہ ترین

اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی اہم بیٹھک، سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم

اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہم کمیٹی کا اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، حوثی حملوں کی مذمت اور سعودی عرب کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ

زاہد فاروق ملک28 نومبر، 2026
پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز
تازہ ترین

پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

Web Desk27 نومبر، 2026