وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پروپیگنڈےاورپراکسیزکےزریعے پاکستان کاخوشحالی کاسفرروکانہیں جاسکتا،فیلڈمارشل عاصم منیر

W
Web Desk
19 مئی، 2026
پروپیگنڈےاورپراکسیزکےزریعے پاکستان کاخوشحالی کاسفرروکانہیں جاسکتا،فیلڈمارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی سے خطاب، افسران اور جوان بدلتے جنگی ماحول کے مطابق خود کو مسلسل تیار رکھیں، پاکستان دنیا میں بلند مقام حاصل کررہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کو اعلیٰ تربیتی معیار، فکری صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت قرار دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جدید جنگی تقاضوں، ابھرتی ٹیکنالوجیز اور ملٹی ڈومین آپریشنز سے ہم آہنگ رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران اور جوان بدلتے جنگی ماحول کے مطابق خود کو مسلسل تیار رکھیں،

انہوں نے زور دیا کہ پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور آپریشنل برتری کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنا وقت کی ضرورت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کی آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر پروپیگنڈا، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی سے نہیں روکا جا سکتا،

پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا، پراکسیز اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے عوامی فلاح، جامع ترقی اور بہتر طرز حکمرانی ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی عوامی بہبود، سماجی و معاشی ترقی اور ریاستی رشتے مضبوط بنانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں،

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں امن، استحکام اور ریاستی عملداری برقرار رکھنے میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی، قبل ازیں کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور نے کیا،،

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 مئی، 2026 کو 06:26 AM

آخری تدوین: 19 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026