وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

W
Web Desk
14 ستمبر، 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
international seerat conference

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے دفاع اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 ستمبر، 2026 کو 01:58 PM

آخری تدوین: 14 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
پاکستان

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026