وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

حکومت کی چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف

W
Web Desk
5 جون، 2026
حکومت کی چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرا دی۔ 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور والے تاجروں کو خصوصی شناختی پلیٹ، کیو آر کوڈ سسٹم اور عمومی آڈٹ سے استثنا دیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ٹیکس نظام میں وسعت لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے اسے کم کرکے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ برس سیلاب اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال سمیت متعدد چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت مستحکم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام مشکلات کا مقابلہ اپنے وسائل سے کیا اور کسی بیرونی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں ایک منصفانہ، شفاف اور مؤثر ٹیکس نظام کا قیام ناگزیر ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ نئی فکس ٹیکس سکیم تاجروں اور انجمنِ تاجران کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کا اطلاق ان دکانداروں پر ہوگا جن کا سالانہ کاروباری حجم 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے، جبکہ تاجر اپنی مرضی سے موجودہ ٹیکس نظام میں بھی رہ سکیں گے۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق سکیم میں شامل دکانداروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے خصوصی شناختی پلیٹ جاری کی جائے گی، جس پر دکان کا نام، این ٹی این نمبر اور ٹیکس سے متعلق دیگر معلومات درج ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پلیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے ایف بی آر انسپکٹر دکان کی تصدیق کرے گا اور کیو آر کوڈ اسکین کیے بغیر کسی انسپکٹر کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فکس ٹیکس سکیم کے تحت شامل دکانداروں کو عمومی آڈٹ سے استثنا حاصل ہوگا، جبکہ خصوصی آڈٹ کی صورت میں تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو آڈٹ سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی۔

وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 30 سے 40 لاکھ کے قریب چھوٹے دکاندار موجود ہیں اور انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا معیشت کی دستاویزی شکل اختیار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مکمل حمایت سے اس سکیم کو حتمی شکل دی گئی ہے اور حکومت تاجروں کے تعاون سے اسے کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جون، 2026 کو 12:11 PM

آخری تدوین: 5 جون، 2026

متعلقہ مضامین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ، امریکی کروڈ 79.36 ڈالر اور برینٹ 81.89 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Web Desk16 جون، 2026
نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر
دُنیا

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔ 47 ریشمی پینلز پر مشتمل نئے کسوہ کعبہ پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیاتِ مبارکہ کی نفیس کڑھائی کی گئی ہے، جبکہ مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے

Web Desk16 جون، 2026