وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

تہران سے بین الاقوامی پروازیں بحال، امام خمینی ایئرپورٹ سے فلائٹس دوبارہ شروع

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
تہران سے بین الاقوامی پروازیں بحال، امام خمینی ایئرپورٹ سے فلائٹس دوبارہ شروع

ایران کے دارالحکومت تہران سے بین الاقوامی پروازیں بحال، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ، مسقط اور استنبول کیلئے فلائٹس روانہ، حکام نے آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کیا۔

(تہران) ایران کے دارالحکومت تہران سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امام خمینی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت مدینہ، مسقط اور استنبول کیلئے پروازیں روانہ ہو چکی ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں فلائٹ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور بین الاقوامی سفری سرگرمیاں معمول پر لائی جا سکیں۔

حکام کے مطابق پروازوں کی بحالی خطے کی صورتحال میں بہتری اور فضائی آپریشنز کی مرحلہ وار بحالی کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کو ایران کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور سفری پابندیوں کے باعث فضائی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 10:33 AM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا
تازہ ترین

غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا

غزہ میں حماس کے مرحلہ وار غیر مسلح ہونے کے مجوزہ معاہدے کے بعد اسرائیل کے ممکنہ انخلا پر سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ نیتن یاہو کو سیاسی بقا، اتحادیوں کی حمایت اور بین الاقوامی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے

Web Desk2 اگست، 2026
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026