وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

W
Web Desk
15 نومبر، 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی باعثِ فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 نومبر، 2026 کو 04:08 PM

آخری تدوین: 15 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی راک بینڈ کا دورہ پاکستان مکمل، موسیقی کے ذریعے عوامی سفارتکاری کو فروغ
تازہ ترین

امریکی راک بینڈ کا دورہ پاکستان مکمل، موسیقی کے ذریعے عوامی سفارتکاری کو فروغ

امریکی راک بینڈ برن دی بال روم نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دو ہفتوں پر مشتمل دورہ مکمل کرلیا۔ امریکی فنکاروں نے موسیقی پرفارمنس، ورکشاپس اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ کیا اور پاک امریکا عوامی سفارتکاری کو فروغ دیا

زاہد فاروق ملک16 نومبر، 2026
ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں، سفارت کاری ضروری ہے: عباس عراقچی
پاکستان

ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں، سفارت کاری ضروری ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ای سی او اجلاس میں کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔ پاکستان اور قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آبنائے ہرمز، علاقائی سلامتی اور غزہ کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا

Web Desk16 نومبر، 2026
ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری
تازہ ترین

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی۔ رواں مالی سال میں صوبوں سے مجموعی طور پر 1035 ارب روپے کی گرانٹ کا معاہدہ طے پایا ہے

Web Desk16 نومبر، 2026