وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا

W
Web Desk
27 جون، 2026
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے جبکہ چاندی 271 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 393 روپے فی تولہ ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 730 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے تک آ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 393 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 88 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر، مرکزی بینکوں کی پالیسیوں اور عالمی معاشی صورتحال سونے اور چاندی کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جون، 2026 کو 11:52 AM

آخری تدوین: 27 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے، تاریخی مشن کا اعلان
تازہ ترین

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے، تاریخی مشن کا اعلان

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں۔ چینی سفارتخانے نے تاریخی مشترکہ خلائی مشن کا اعلان کرتے ہوئے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر جاری کردیں

Web Desk12 نومبر، 2026
عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا امکان، بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات
پاکستان

عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا امکان، بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات

بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، ذرائع کے مطابق عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے اور بہنوں کی رہائی پر بھی غور جاری ہے

Web Desk12 نومبر، 2026
کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید، 18 حملہ آور ہلاک
پاکستان

کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید، 18 حملہ آور ہلاک

کوہاٹ کے علاقے درابوکچ میں غیرقانونی سونے کی مائننگ کے خلاف آپریشن سے واپسی پر پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک ہوگئے

Web Desk12 نومبر، 2026