سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر فی اونس ہوگئی، پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا
اسی موضوع سے پڑھیں
کراچی:عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ گئی۔
اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی بھی مہنگی
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا بنیادی اثر عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ہے۔
شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 09:45 AM
آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026



