وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی گرفتاری کی افواہیں بے بنیاد قرار

W
Web Desk
2 اکتوبر، 2026
مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی گرفتاری کی افواہیں بے بنیاد قرار

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی گئی۔ حکام کے مطابق خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو حراست میں لیا گیا تھا

ویب ڈیسک: مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں۔

حرمین شریفین کے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام سے کسی خودکش بمبار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا تھا جو خوف و ہراس پھیلا رہا اور زائرین کو ہراساں کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق مختلف دعوے گردش کر رہے تھے، جن میں مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ بھی شامل تھا۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ اصل واقعہ ایک شخص کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھا، نہ کہ خودکش بمبار کی گرفتاری سے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 07:32 AM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین