وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ سے نیچے آ گیا

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ سے نیچے آ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو کر 493,762 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 4714 ڈالر فی اونس۔

(اسلام آباد) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت کم ہو کر 4714 ڈالر پر آ گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں یہ مسلسل چوتھے روز کمی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے باوجود مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونا بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو کر 493,762 روپے پر آ گیا، یوں فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 423,321 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 225 روپے سستی ہو کر 8099 روپے پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 03:37 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,043 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 اگست، 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق ذخائر 17.03 ارب ڈالر جبکہ مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 22.44 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Web Desk31 جولائی، 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی
تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس فیصلے سے بیرونی مالی دباؤ کم ہوگا، مالی ضروریات میں کمی آئے گی اور دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

Web Desk30 جولائی، 2026