وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

W
Web Desk
14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
international seerat conference

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے بتایا کہ حکومتی اسکیم کے تحت 2 ویلر، 3 ویلر اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا عطا تارڑ اور علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ 2 اور 3 ویلر گاڑیوں کے لیے 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریلیف پروگرام دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن ضروری ہوگی، جس کے لیے صارف اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا حرف اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرے گا۔

رجسٹریشن کے بعد پیٹرول خریدتے وقت صارف کو 9771 پر TOK لکھ کر پیغام بھیجنا ہوگا۔ موصول ہونے والا ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھانے کے بعد سبسڈی حاصل کی جاسکے گی۔

وزیر آئی ٹی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر یا دیگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ حکومت شہریوں سے نہ اضافی ڈیٹا طلب کرے گی اور نہ ہی کسی قسم کے چارجز وصول کرے گی۔

حکومت کے مطابق اسلام آباد کے شہری 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے جبکہ ملک بھر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے پیٹرول ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 ستمبر، 2026 کو 01:35 PM

آخری تدوین: 14 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026
 جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی،
تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی،

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔ جانیں کیمرون او ریلی کون ہیں اور ان کا کاروباری پس منظر کیا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026