وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی ایوانِ نمائندگان نے قومی دفاعی اختیارات کا بل منظور کر لیا، دفاعی اخراجات اور اسرائیل سے عسکری تعاون میں توسیع کی منظوری

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان نے قومی دفاعی اختیارات کا بل منظور کر لیا، دفاعی اخراجات اور اسرائیل سے عسکری تعاون میں توسیع کی منظوری

امریکی ایوانِ نمائندگان نے قومی دفاعی اختیارات کا بل 216 کے مقابلے میں 212 ووٹوں سے منظور کر لیا۔ بل میں 1.15 ٹریلین ڈالر کے دفاعی اخراجات، امریکا اور اسرائیل کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی انضمام کو مضبوط بنانے کی شق شامل ہے۔ اب یہ بل منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان نے قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جس میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.15 ٹریلین ڈالر مختص کرنے کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی شق بھی شامل ہے۔

بل کے حق میں 216 جبکہ مخالفت میں 212 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں سکیورٹی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔

منظور شدہ بل میں امریکا اور اسرائیل کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری انضمام کو مزید مضبوط بنانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی صلاحیتوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

قومی دفاعی اختیارات سے متعلق یہ بل اب مزید غور و منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے، جہاں اس پر بحث کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 03:45 AM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے، جیسے بھارت کیلئے ایران اہم ہے: مارکو روبیو
تازہ ترین

امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے، جیسے بھارت کیلئے ایران اہم ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جیسے بھارت کے لیے ایران سے تعلقات ضروری ہیں، ویسے ہی امریکا کو پاکستان کے ساتھ روابط کی ضرورت ہے۔ روبیو کے مطابق پاکستان سے بات چیت کے ذریعے بھارت کے خدشات دور کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے

Web Desk21 اکتوبر، 2026
پمز ہسپتال کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی کی سفارش، بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کی تجویز
تازہ ترین

پمز ہسپتال کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی کی سفارش، بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کی تجویز

پمز ہسپتال میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز کے تحت انتظام چلانے کی سفارش کردی۔ بورڈ کی مدت تین سال ہوگی جبکہ سی ای او کی تعیناتی مارکیٹ سے کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے

Web Desk21 اکتوبر، 2026
ٹرمپ کے الہان عمر پر شدید ذاتی حملے، جیل بھیجنے کی دھمکی، صومالی برادری پر بھی کڑی تنقید
تازہ ترین

ٹرمپ کے الہان عمر پر شدید ذاتی حملے، جیل بھیجنے کی دھمکی، صومالی برادری پر بھی کڑی تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رکن کانگریس الہان عمر پر امریکا سے نفرت اور بے ایمانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا امکان ظاہر کیا۔ ٹرمپ نے صومالیہ اور مینیسوٹا کی صومالی برادری پر بھی سخت تنقید کی

Web Desk21 اکتوبر، 2026