وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ

W
Web Desk
21 اگست، 2026
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنوں کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔

عطا تارڑ کے مطابق ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں، یہ تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں آج صبح تقریباً پانچ بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں بانی تحریک انصاف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے ہسپتال سے روانہ کیا گیا تھا، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

عمران خان کی بہنیں اور معالج اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئے، جبکہ نورین نیازی جیل کے باہر موجود رہیں۔

عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، وہ معاملات دیکھ رہی ہے۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، نواز شریف ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک گئے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کیلئے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست بعض اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 04:43 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

سلمان اکرم راجہ نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا
پاکستان

سلمان اکرم راجہ نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار نہیں، حکومت کے ارادے مختلف تھے

Web Desk5 اکتوبر، 2026
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کے سہیل آفریدی سے 8 سوالات
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کے سہیل آفریدی سے 8 سوالات

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی، افغان سرزمین سے حملوں، نیشنل ایکشن پلان اور صوبے میں غیرقانونی معیشت سے متعلق 8 سوالات پوچھ لیے

Web Desk5 اکتوبر، 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 اکتوبر، 2026