نصرت بھروچا بالی میں حادثے کا شکار، بھارتی اداکارہ اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں حادثے کے باعث زخمی ہوگئیں، اسپتال میں زیر علاج ہیں، صحت اور زخموں کی نوعیت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں
اسی موضوع سے پڑھیں
ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نصرت بھروچا کام کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں، جہاں وہ ایک حادثے کا شکار ہوئیں اور زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اس وقت بالی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم حادثے کی نوعیت اور انہیں آنے والے زخموں کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا کی صحت سے متعلق بھی فی الحال کوئی تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئیں، تاہم علاج کے باعث ان کا بالی میں قیام مزید چند روز تک بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ نصرت بھروچا اداکار ٹائیگر شروف کی آنے والی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ یہ فلم ٹائیگر شروف کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہوگی۔
شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 06:37 AM
آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026



