وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

مشکل وقت میں دوستوں کو نہیں بھولیں گے، چین ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا: ایرانی سفیر

W
Web Desk
9 مئی، 2026
مشکل وقت میں دوستوں کو نہیں بھولیں گے، چین ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا: ایرانی سفیر

چین میں ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں ایران کی حمایت کی، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

چین میں ایران کے سفیر عبدالرزاق رحمانی نے کہا ہے کہ تہران اپنے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور چین نے ہمیشہ ایران کی حمایت اور مدد کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور چین کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور نئے شعبوں میں شراکت داری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ان مذاکرات کا مقصد مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینا ہے۔

آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر مبینہ حملے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو کبھی نشانہ نہیں بنائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ تہران خطے میں استحکام، سفارتکاری اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند ہے جبکہ چین کے ساتھ تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 02:22 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان
تازہ ترین

خوزستان میں امریکی حملوں میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، آبنائے ہرمز پر جواب دینے کا اعلان

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خوزستان میں امریکی حملوں میں ان کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات خطے کی سلامتی، عالمی تجارت اور اقتصادی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

Web Desk9 جولائی، 2026
اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں

Web Desk9 جولائی، 2026
غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ حملہ آوروں کے لیے جہنم بن جائے گا، ایرانی بحریہ
تازہ ترین

غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ حملہ آوروں کے لیے جہنم بن جائے گا، ایرانی بحریہ

ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اترنے کی کوشش کرے گی تو حملہ آوروں کے لیے علاقہ جہنم بن جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ایران کی بحریہ تباہ ہو چکی ہے

Web Desk9 جولائی، 2026