وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی حملے کی صورت میں طے شدہ اہداف کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی افواج کی دھمکی

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
امریکی حملے کی صورت میں طے شدہ اہداف کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی افواج کی دھمکی
international seerat conference

ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کوئی نیا حملہ کیا گیا تو ایرانی فورسز پہلے سے طے شدہ اہداف کو فوری طور پر نشانہ بنائیں گی۔

(تہران)یہ انتباہ ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کیا گیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی فوجی قیادت کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور سو فیصد تیاری کی حالت میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایرانی فورسز فوری اور بھرپور انداز میں پہلے سے مقرر کردہ اہداف کو نشانہ بنائیں گی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے جبکہ ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 01:01 PM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026