وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی حملے کی صورت میں فوری اور طاقتور جواب دیں گے: ایران کی امریکا کو دھمکی

W
Web Desk
19 مئی، 2026
امریکی حملے کی صورت میں فوری اور طاقتور جواب دیں گے: ایران کی امریکا کو دھمکی

ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا اور اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں فوری، فیصلہ کن اور وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی

(تہران) ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی فوجی جارحیت کی صورت میں فوری، فیصلہ کن اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور “ٹریگر دبانے” کے لیے ہر وقت تیار کھڑی ہے۔

خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی نئی اسٹریٹجک غلطی یا غلط اندازے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ مضبوط، منظم اور مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ کسی بھی نئی جارحیت کے جواب کے لیے فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ آئندہ کسی بھی اشتعال انگیزی یا حملے کا جواب ماضی کی فوجی جھڑپوں سے کہیں زیادہ شدید اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 مئی، 2026 کو 04:25 AM

آخری تدوین: 19 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026