وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

خون کے آخری قطرے تک ایران کی سالمیت اور آزادی کا دفاع کریں گے: ایرانی آرمی چیف

W
Web Desk
15 مئی، 2026
خون کے آخری قطرے تک ایران کی سالمیت اور آزادی کا دفاع کریں گے: ایرانی آرمی چیف
international seerat conference

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنی آزادی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے آخری حد تک جائے گا اور مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے آخری حد تک جائے گا اور مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمان کی طاقت ہی وہ قوت ہے جو ایک ایف-5 لڑاکا طیارے کو جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود امریکی افواج کے کویت میں موجود ٹھکانوں کے اوپر گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی تمام تر توانائی اور وسائل کے ساتھ ملک کے دفاع کا مقدس مشن جاری رکھیں گی اور ان شاء اللہ مکمل فتح تک اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

امیر حاتمی نے ایرانی عوام کو یقین دلایا کہ ملک کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور یہ جدوجہد خون کے آخری قطرے تک جاری رہے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 03:04 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین