وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی صدر کا دوٹوک ردعمل

W
Web Desk
15 جولائی، 2026
اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی صدر کا دوٹوک ردعمل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز سے متعلق سٹریٹجک ایکشن پلان بھی منظور کر لیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں ایرانی صدر نے امریکی صدر کی بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بتائیں کہ آیا وہ میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں نے آخر کیا حاصل کیا ہے؟

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے عملی اقدامات کے ذریعے ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ دشمن مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے، اس لیے اب وہ مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی سے متعلق سٹریٹجک ایکشن پلان بھی منظور کر لیا، جسے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 جولائی، 2026 کو 03:48 AM

آخری تدوین: 15 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026