وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

چین کی امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی حمایت، اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
چین کی امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی حمایت، اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات

چین نے امریکا ایران امن مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کردی، اسحاق ڈار اور چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(اسلام آباد) امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں چین نے پاکستان کے کردار کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکا ایران مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔

چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے امریکا ایران رابطوں میں پاکستان کے مثبت کردار پر اظہارِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 12:32 PM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026
امن کا سورج طلوع، امریکا ایران معاہدہ طے، پاکستان امن تقریب کی میزبانی کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

امن کا سورج طلوع، امریکا ایران معاہدہ طے، پاکستان امن تقریب کی میزبانی کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جنگ بندی کے بعد 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ وزیراعظم نے عالمی معاشی حالات میں بہتری کے اثرات عوام تک پہنچانے اور امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تاریخی قرار دیا

Web Desk15 جون، 2026