وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

حکومت اور پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو، وفاقی بجٹ 10 جون 2026 کو پیش ہوگا

W
Web Desk
3 جون، 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کا بڑا بریک تھرو، وفاقی بجٹ 10 جون 2026 کو پیش ہوگا
international seerat conference

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی بجٹ 27-2026 10 جون کو پیش کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے ترقیاتی منصوبوں، معاشی استحکام اور بجٹ ترجیحات پر تفصیلی مشاورت کی

(اسلام آباد) حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آگیا۔ اہم مشاورتی اجلاس میں دونوں جانب سے وفاقی بجٹ 10 جون 2026 کو پیش کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور ملکی معاشی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران موجودہ اخراجات، ترقیاتی بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت جاری اور مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مالیاتی استحکام، عوامی فلاح، روزگار کے مواقع اور جامع اقتصادی ترقی کے اہداف پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں مالی سال 2026-27 کی معاشی حکمت عملی، ترقیاتی ترجیحات اور بجٹ اہداف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں جماعتوں نے متفقہ طور پر وزیراعظم کو سفارش کرنے کا فیصلہ کیا کہ وفاقی بجٹ بدھ 10 جون 2026 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ سندھ کے ترقیاتی اور آبی منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورتی عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور معاشی استحکام کو آئندہ وفاقی بجٹ کی بنیادی ترجیحات قرار دیا گیا ہے، جبکہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جون، 2026 کو 06:13 PM

آخری تدوین: 3 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026