وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

W
Web Desk
17 ستمبر، 2026
جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
international seerat conference

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

جمائما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے دونوں بیٹے اور قریبی دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے۔ انہوں نے پوسٹ میں شادی کی تاریخ 12 ستمبر 2026 درج کرتے ہوئے اس دن کو خاص اور خوشیوں بھرا بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ 52 سالہ جمائما نے 62 سالہ کیمرون او ریلی کے ساتھ گزشتہ ہفتے کے آخر میں شادی کی ہے۔ تاہم اب جمائما کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد شادی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے۔

کیمرون او ریلی کون ہیں؟

کیمرون او ریلی آئرش نژاد آسٹریلوی بزنس مین اور سرمایہ کار ہیں۔ وہ آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور سابق بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

کیمرون نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ایک حصے کے دوران اپنے والد کے کاروباری اداروں میں کام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے میں قدم رکھا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2003 میں نجی سرمایہ کاری فنڈ بیارڈ کیپیٹل قائم کیا اور سوئٹزرلینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس اینڈ گائر حاصل کی، جس کے چیف ایگزیکٹیو بھی رہے۔ بعد میں 2011 میں توشیبا نے یہ کمپنی تقریباً 2.3 ارب ڈالر میں خرید لی۔

جمائما اور کیمرون کی ملاقات کیسے ہوئی؟

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون مختلف ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

دونوں کی ابتدائی طور پر دوستی ہوئی، جو بعد میں رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔ جمائما کے ایک قریبی دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی۔

جمائما کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی عمران خان سے ہوئی تھی، تاہم دونوں نے 2004 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 ستمبر، 2026 کو 03:36 AM

آخری تدوین: 17 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Web Desk17 ستمبر، 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد ایوان میں پیش
امریکا

ایران جنگ: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد ایوان میں پیش

امریکی ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ کے معاملے پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کردی، جبکہ اسپیکر مائیک جانسن نے ایوان کی کارروائی مقررہ وقت سے پہلے ختم کردی

Web Desk17 ستمبر، 2026