وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں میں یومِ استحصال کشمیر کی تقاریب

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں میں  یومِ استحصال کشمیر کی تقاریب

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستانی قونصل خانوں نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی ساتویں برسی کے موقع پر یومِ استحصال کشمیر منایا

(اوٹاوا) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستانی قونصل خانوں نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی ساتویں برسی کے موقع پر یومِ استحصال کشمیر منایا

اس سلسلے میں ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر دستاویزی فلم اور تصویری نمائش بھی پیش کی گئی

تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی، ماہرین تعلیم اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی

اس موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 10:19 PM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین