وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیرہے، خواجہ آصف

W
Web Desk
28 اپریل، 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیرہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان اور اس کے شہریوں پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور وہاں موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف قابلِ اعتماد، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

(بشکیک)کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے دفاع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہوں کے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے الزام تراشی، نفرت انگیز سیاست اور اندرونی سیاسی فائدے کیلئے بیانیہ سازی ترک کرنا ہوگی۔ امن کے قیام کیلئے شفافیت، اعتماد سازی اور باہمی تعاون کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا سیاسی مقاصد، پوشیدہ عزائم اور بدنیتی پر مبنی رہا ہے، جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو نظرانداز کرنا حقائق سے آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف صرف کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی اقدامات کیے اور بے مثال قربانیوں کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے اپنی ذمہ دارانہ وابستگی ثابت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وسیع تر علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اپریل، 2026 کو 12:56 PM

آخری تدوین: 28 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026