وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ نکاح کی وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ نکاح کی وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ نکاح کی وائرل تصاویر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی زندگی کا احترام کیا جائے، تصاویر فوری ہٹانے کا مطالبہ۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی مبینہ نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی اور خوشحال خان کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رمشا خان اور خوشحال خان کی مبینہ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جس کے بعد دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر تصاویر کا منظر عام پر آنا غیر اخلاقی عمل ہے اور یہ ان کی نجی زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کی ذاتی تصاویر کو رضامندی کے بغیر شیئر کیا گیا، جو ان کے لیے تکلیف دہ اور غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ انہوں نے ویوز اور کلکس کے لیے نجی لمحات کو خبر بنانے والے سوشل میڈیا پیجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی سرخیاں نہیں۔"

اداکارہ نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ وائرل تصاویر فوری طور پر ہٹا دی جائیں اور آئندہ انہیں دوبارہ شیئر نہ کیا جائے۔

رمشا خان نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے سے متعلق تفصیلات مناسب وقت پر خود شیئر کریں گی، جس کے بعد ان کی اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 06:50 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

نُصرت بھروچا کا سرجری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا، مداحوں کے لیے امید بھرا پیغام
تازہ ترین

نُصرت بھروچا کا سرجری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا، مداحوں کے لیے امید بھرا پیغام

بھارتی اداکارہ نُصرت بھروچا نے بالی میں حادثے اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے بعد سرجری کرانے پر پہلی بار سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے غروبِ آفتاب کی تصویر کے ساتھ امید کا اظہار کیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
سیف علی خان کئی سال خفیہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر انسٹاگرام پر آگئے
اینٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کئی سال خفیہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر انسٹاگرام پر آگئے

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کئی سال خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد ’سیف علی خان پٹودی‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔ پہلی پوسٹ میں لائبریری کی تصویر شیئر کی، جبکہ کرینہ کپور ان کی پہلی فالوور بن گئیں

Web Desk13 اکتوبر، 2026
غزہ جنگ پر دستاویزی فلم کی پذیرائی، نیتن یاہو انٹیلی جنس اہلکاروں پر برہم
تازہ ترین

غزہ جنگ پر دستاویزی فلم کی پذیرائی، نیتن یاہو انٹیلی جنس اہلکاروں پر برہم

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کی پذیرائی کے بعد نیتن یاہو نے انٹیلی جنس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ فلم میں 24 نامعلوم اہلکاروں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے اہداف کی نشاندہی سے متعلق دعوے کیے ہیں

Web Desk13 اکتوبر، 2026