ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا
اوٹاوا/نیویارک — کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے نیویارک ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں پہلی بار کھلے عام کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیب سنگھ نجار کے قتل میں مودی حکومت کے ہاتھ کے بارے میں ”کچھ ثبوت“ موجود ہیں۔

مارک کارنی نے کہا کہ "سب سے پہلے، ہم سمجھتے ہیں، اور کچھ ثبوت موجود ہیں، اور میں اس پر مزید نہیں جاؤں گا کیونکہ میں مخصوص مقدمات میں نہیں پڑنا چاہتا…“

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ہندوستانی حکومت سے منسلک جرائم کینیڈا میں دوبارہ ہونے کا امکان ختم نہیں ہوا:
”میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ کینیڈا میں کوئی جرم نہیں ہوگا۔“

سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتوَنت سنگھ پنوں نے کہا کہ کارنی کا یہ اعتراف سابق وزیر اعظم ٹروڈو کے 18 ستمبر 2023 کے بیان کی تصدیق ہے۔ ایس ایف جے کے مطابق کینیڈا نے اس واقع کے بعد چھ ہندوستانی سفارت کاروں کو نکالا تھا اور نجار کیس میں ”واضح ثبوت“ موجود تھے۔

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 30 ستمبر، 2026 کو 07:00 PM
آخری تدوین: 30 ستمبر، 2026



