وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع، واشنگٹن مذاکرات کے بعد بڑا اعلان

W
Web Desk
16 مئی، 2026
اسرائیل اور لبنان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع، واشنگٹن مذاکرات کے بعد بڑا اعلان

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید 45 روز کی توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ اہم پیش رفت واشنگٹن میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔

(واشنگٹن )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق جنگ بندی میں توسیع خطے میں استحکام اور کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 2 اور 3 جون کو منعقد ہوگا۔

واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنانی وفد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ موجودہ جنگ بندی سے پیدا ہونے والی پیش رفت کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق امریکا کی سہولت کاری سے قائم ہونے والا سکیورٹی فریم ورک شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا، ریاستی اداروں کو مضبوط بنائے گا اور خطے میں دیرپا استحکام کیلئے سیاسی راستہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے مذاکرات کو “کھلے اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی اولین ترجیح اپنے شہریوں اور فوجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی میں توسیع سے نہ صرف سرحدی کشیدگی میں کمی آسکتی ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں ایک بڑے تصادم کے خطرات بھی وقتی طور پر ٹل سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 مئی، 2026 کو 03:26 PM

آخری تدوین: 16 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان
تازہ ترین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان

امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، مہنگائی اور ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت ملنے کی توقع

Web Desk1 نومبر، 2026
خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ
تازہ ترین

خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ

خیبر کے علاقے سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ، 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب
تازہ ترین

پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب، وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار میں اضافے کی اہم پیشرفت قرار دے دیا

Web Desk1 نومبر، 2026