وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

خودکش حملہ آور کو روکنے والے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری

W
Web Desk
13 مئی، 2026
خودکش حملہ آور کو روکنے والے لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کی منظوری

خودکش دہشتگرد کو روک کر قیمتی انسانی جانیں بچانے والے قومی ہیرو لیاقت شہید کی بے مثال قربانی کو قومی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کی سفارش پر صدرِ مملکتآصف علی زرداری نے لیاقت شہید کیلئے پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز “ستارۂ شجاعت” کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا تھا۔ انہوں نے خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر غیر معمولی بہادری، فرض شناسی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، جسے پوری قوم سلام پیش کر رہی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی سفارش اور صدر پاکستان کی منظوری قومی ہیرو کی عظیم قربانی کا باقاعدہ اعتراف ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت شہید کی جرأت اور قربانی دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ “ستارۂ شجاعت” پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے، جو غیر معمولی جرات اور قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب لیاقت شہید کے اہل خانہ اعزاز وصول کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی صدر پاکستان سے یہ اعزاز وصول کریں گے۔

حکام کے مطابق اہل خانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد بھیجا گیا، جبکہ ایلیٹ فورس کا خصوصی دستہ بھی ان کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے ہمراہ ہے۔ اس موقع پر اے سی جنڈ بھی اہل خانہ کے ساتھ موجود رہے۔

وزیراعظم پاکستان کی سفارش پر منظور ہونے والا ستارۂ شجاعت آج شام لیاقت شہید کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

لیاقت شہید کی قربانی کو محض ایک اعزاز نہیں بلکہ پوری قوم کی جانب سے سلام اور عقیدت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026