وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑی ریلیز

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑی ریلیز

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑی ریلیز اور نئے نوجوان کھلاڑی شامل۔ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے

لاہور: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے بعد 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے 7 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ، محمد عمران اور رضا اللہ شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

برمنگھم ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد علی، محمد عمران، محمد عمران جونیئر، غازی غوری، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، ساجد خان، سعود شکیل، شان مسعود اور عبید شاہ۔

کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ سرفراز احمد اور عمر گل کو ریلیز کردیا گیا ہے، جبکہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دونوں میچ ہار چکا ہے۔ لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی، جبکہ لارڈز میں قومی ٹیم کو 194 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام رہی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 110 اور دوسری اننگز میں 194 رنز بناسکی، جبکہ کپتان بابر اعظم دونوں اننگز میں 6 اور 8 رنز ہی بنا سکے۔

مسلسل شکستوں اور بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برمنگھم ٹیسٹ پاکستان کے لیے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا آخری موقع ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 02:31 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

کے پی حکومت مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر بھی چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
پاکستان

کے پی حکومت مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر بھی چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر بھی چلے گی اور ترقی کرے گی۔ گورنر نے گورنر راج، صوبے میں امن و امان، سابق حکومت اور معدنی وسائل میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم بیان دیا

Web Desk17 اکتوبر، 2026
وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف، سرٹیفکیٹ ای میل پر ملے گا
تازہ ترین

وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف، سرٹیفکیٹ ای میل پر ملے گا

وزارت خارجہ نے 12 اکتوبر 2026 سے دستاویزات کی تصدیق کا ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا۔ شہری آن لائن دستاویزات اپ لوڈ، فیس ادا اور تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل پر حاصل کر سکیں گے۔ درخواست کے لیے سرکاری پورٹل اور مکمل طریقہ کار جانیے

Web Desk17 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا ریلیف، لانگ مارچ کے تمام ملزمان مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم
تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا ریلیف، لانگ مارچ کے تمام ملزمان مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار تمام کارکنان کو تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ وکلاء نے گرفتاریوں اور شناخت پریڈ میں تاخیر پر اعتراضات اٹھائے

Web Desk17 اکتوبر، 2026