وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

W
Web Desk
26 نومبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران مجموعی طور پر 12 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائی کی گئی، جس کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 نومبر، 2026 کو 07:34 AM

آخری تدوین: 26 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز
تازہ ترین

پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

Web Desk27 نومبر، 2026
محکمہ داخلہ سندھ کا ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ کا ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان کو 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

Web Desk27 نومبر، 2026
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی
تازہ ترین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی اور سفارتی حکام کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا

Web Desk27 نومبر، 2026