وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری امریکا چھوڑنے کا حکم

W
Web Desk
2 اکتوبر، 2026
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری امریکا چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر موجود ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے۔ روبیو کی جانب سے ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کی ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

دوسری جانب قطر کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششیں بھی کسی پیش رفت کا باعث نہ بن سکیں۔ ذرائع کے مطابق سفارتی سطح پر معاملات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے باوجود فریقین کے درمیان کوئی قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔

ایرانی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود تھا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 06:30 AM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ حسن نواز کی شاندار 96 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو فتح نہ دلا سکی

Web Desk3 اکتوبر، 2026
حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

Web Desk3 اکتوبر، 2026
ایران میں مظاہروں پر کریک ڈاؤن کی مذمت، معروف اداکارہ الناز شاکردوست کو ایک سال قید کی سزا
تازہ ترین

ایران میں مظاہروں پر کریک ڈاؤن کی مذمت، معروف اداکارہ الناز شاکردوست کو ایک سال قید کی سزا

ایران کی معروف اداکارہ الناز شاکردوست کو حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کریک ڈاؤن کی مذمت اور مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہرانا کے مطابق اداکارہ کی اپیل بھی مسترد ہوگئی، جبکہ ان پر دو سال تک سیاسی، فنکارانہ اور آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026