وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

نیویارک میں “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب، پاکستان کی امن اور خودمختاری سے وابستگی کا اعادہ

W
Web Desk
9 مئی، 2026
نیویارک میں “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب، پاکستان کی امن اور خودمختاری سے وابستگی کا اعادہ

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے اشتراک سے “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

( نیویارک ) تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد، سماجی و سیاسی رہنماؤں، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد ایک خصوصی دستاویزی فلم پیش کی گئی جس میں معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی اور پاک افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل تھا جس نے قوم کے اتحاد، استقامت اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو دنیا پر واضح کیا۔ انہوں نے وطن کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، مذاکرات اور خطے کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے قومی مفادات کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تقریب سے سینیٹر رانا محمود الحسن، پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ، ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی، کمیونٹی رہنما علی راشد اور کشمیری کارکن تاج خان نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی پاکستانی قوم کے اتحاد، استقامت اور اجتماعی عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے مسئلہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا انحصار اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل سے مشروط ہے۔

اپنے اختتامی خطاب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ معرکۂ حق نے پاکستان کی سیاسی بصیرت، تحمل اور باوقار امن کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہے جبکہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے اور ملک کا مثبت تشخص مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 06:08 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ
امریکا

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ معاہدے، فوجی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Web Desk9 جولائی، 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
امریکا

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ مزید مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ انقرہ میں نیٹو چیف کے ہمراہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید، ایران کے جوہری پروگرام، امریکی فوجی کارروائی، اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات، گرین لینڈ اور پاناما کینال سے متعلق بھی اہم بیانات دیے۔ مکمل خبر پڑھیں۔

Web Desk8 جولائی، 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا
تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں

Web Desk8 جولائی، 2026