وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی بنانے کا اعلان، 50 ایکڑ پر جدید میڈیا حب قائم ہوگا

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی بنانے کا اعلان، 50 ایکڑ پر جدید میڈیا حب قائم ہوگا
international seerat conference

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی بنانے کا اعلان، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی معیار کا میڈیا پروڈکشن حب قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں پنجاب فلم سٹی کے قیام کا بڑا اعلان کر دیا ہے، جو ملکی فلمی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ نواز شریف آٹی سٹی کے اندر 50 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جائے گا، جو پاکستان کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی فلم، ٹی وی اور اینیمیشن انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی جائے گی۔ اس فلم سٹی میں ان شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت عالمی معیار کے اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز اور جدید پوسٹ پروڈکشن لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، جبکہ شوٹنگ سیٹس، ایک مرکزی جھیل اور بڑے ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک میں تخلیقی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور پاکستان کی فلمی صنعت عالمی سطح پر دوبارہ اپنی شناخت بنا سکے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 04:32 AM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
 پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026