وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

محمد بن سلمان کا منیٰ گرینڈ پیلس میں عالمی معززین کے اعزاز میں استقبالیہ، پاکستانی وفد کی شرکت

W
Web Desk
1 جون، 2026
 محمد بن سلمان کا منیٰ گرینڈ پیلس میں عالمی معززین کے اعزاز میں استقبالیہ، پاکستانی وفد کی شرکت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منیٰ گرینڈ پیلس میں دنیا بھر سے آئے معزز مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، حافظ طاہر اشرفی اور گورنر سندھ نہال ہاشمی نے شرکت کی

(مکہ مکرمہ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منیٰ گرینڈ پیلس میں دنیا بھر سے آئے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے نمائندوں، علمائے کرام اور حج انتظامات سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حکومتی نمائندگی کی، جبکہ محسن نقوی، حافظ طاہر اشرفی اور نہال ہاشمی بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں ائمہ حرمین، انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران اور ضیوفِ خادم الحرمین پروگرام کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ وزیر مذہبی امور نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دریں اثنا، گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی اور پاکستانی عوام کے ساتھ سعودی قیادت کی محبت، حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات اور سعودی مہمان نوازی کو سراہا۔

نہال ہاشمی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خدمات کو عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت مسلم امہ کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

استقبالیہ تقریب حج سیزن کے دوران اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارے، تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جون، 2026 کو 03:56 AM

آخری تدوین: 1 جون، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت میں اقلیتوں اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ
تازہ ترین

بھارت میں اقلیتوں اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ تشدد کے واقعات میں اضافہ، بہار میں مسجد پر حملے اور مدھیہ پردیش میں مسلمان تاجروں پر تشدد کی اطلاعات سامنے آگئیں

Web Desk1 نومبر، 2026
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے مطالبات میں شدت
تازہ ترین

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے مطالبات میں شدت

اسرائیل میں سیکڑوں مظاہرین نے اپوزیشن جماعتوں سے عرب سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے نیتن یاہو حکومت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مشترکہ اتحاد سے پارلیمنٹ میں 67 نشستوں کی اکثریت ممکن ہے

Web Desk1 نومبر، 2026
یوکرین میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لاکھوں گھر بجلی سے محروم، زیلنسکی کا اعتراف
تازہ ترین

یوکرین میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لاکھوں گھر بجلی سے محروم، زیلنسکی کا اعتراف

یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے باعث لاکھوں گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق دنیپروپیٹروفسک میں 2 لاکھ جبکہ کیف میں 80 ہزار سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ روس نے یوکرین کے توانائی اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

Web Desk1 نومبر، 2026