وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

محمد یوسف اور ثنا میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل

W
Web Desk
15 نومبر، 2026
محمد یوسف اور ثنا میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل

پی سی بی نے سابق قومی کرکٹر محمد یوسف اور ثنا میر کو ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا۔ محمد یوسف کے 17 ہزار 300 رنز اور ثنا میر کی 240 وکٹوں سمیت شاندار کرکٹ ریکارڈز کو خراج تحسین پیش کیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ کے دو سابق اسٹار کھلاڑیوں محمد یوسف اور ثنا میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کے ذریعے عالمی کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا انتخاب شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا، جس میں سابق کپتان ظہیر عباس، رمیز راجہ، بازید خان، سابق ویمنز کپتان عروج ممتاز اور کرکٹ صحافی و تجزیہ کار سلیم خالق اور سہیل عمران نے حصہ لیا۔

دوسری جانب سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرکٹرز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

محمد یوسف کا شاندار انٹرنیشنل ریکارڈ

محمد یوسف نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 381 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 17 ہزار 300 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک کیلنڈر سال کے دوران 1 ہزار 788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو ان کے شاندار کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

ثنا میر کی قیادت میں پاکستان نے ایشین گیمز میں دو طلائی تمغے جیتے

سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان ثنا میر نے 226 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 240 وکٹیں حاصل کیں اور 2 ہزار 432 رنز بنائے۔

ان کی قیادت میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیت کر ملک کے لیے اہم اعزازات حاصل کیے۔

محسن نقوی کی دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد یوسف اور ثنا میر کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور ملکی کرکٹ میں اپنا منفرد مقام بنایا۔

واضح رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، عبدالحفیظ کاردار، انضمام الحق، جاوید میانداد، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، مصباح الحق، مشتاق محمد، سعید انور، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 نومبر، 2026 کو 05:28 AM

آخری تدوین: 15 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی
پاکستان

آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی

وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق 5 نومبر کے حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ کو دیگر آرٹیکل 199 کے مقدمات سننے کی اجازت برقرار رکھنے کی وضاحت کی گئی

Web Desk16 نومبر، 2026
عالیہ بھٹ کی پیدائش سے قبل سونی رازدان نے ایک دن میں 100 سگریٹ پی تھیں،
تازہ ترین

عالیہ بھٹ کی پیدائش سے قبل سونی رازدان نے ایک دن میں 100 سگریٹ پی تھیں،

بالی وڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کے حمل سے بے خبر رہتے ہوئے فلم گمراہ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ایک دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی لی تھیں

Web Desk16 نومبر، 2026
پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
پاکستان

پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات دور کریں

Web Desk16 نومبر، 2026