وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

W
Web Desk
17 مئی، 2026
 ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی، دونوں ممالک نے تجارت، سائنسی اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا

(تہران)ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

ایرانی صدر سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال، سرحدی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن و جنگ بندی کیلئے سفارتی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسلامی ممالک کے ساتھ مخلصانہ، مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو کم کر سکتی ہے جبکہ مسلم ممالک کا اتفاق ہی پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے سرحدی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سائنسی، تعلیمی، ثقافتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حالیہ علاقائی صورتحال کے باوجود ایران اور پاکستان پہلے سے زیادہ قریب آئے ہیں اور یہ وقت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے دلی احترام اور محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پاکستان ہر سطح پر ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 03:29 PM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026