وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچ گئے، اہم سفارتی ملاقاتیں متوقع

W
Web Desk
20 مئی، 2026
محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچ گئے، اہم سفارتی ملاقاتیں متوقع

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی قیادت سے امریکا ایران مذاکرات سمیت اہم علاقائی امور پر ملاقاتیں کریں گے

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران ان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے تفصیلی ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔

اپنے گزشتہ دورے میں وزیرِ داخلہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ رابطوں کو خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اہم عالمی پیش رفت کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 12:39 PM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026