وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

W
Web Desk
6 جون، 2026
محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
international seerat conference

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر روس سمیت پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں کیں، جن میں انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن، انسدادِ منشیات اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعاون، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی کی روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسیف سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں، دہشت گردوں کے کیمپوں اور منشیات کی پیداوار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات سے متعلق سرگرمیاں پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

ازبکستان کے وزیر داخلہ عزیز تاشپولاتوف سے ملاقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے ساتھ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ایس سی او اجلاس کے بہترین انتظامات کو سراہا۔

قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے وزارت داخلہ کی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا۔

ملاقاتوں میں خطے میں امن، سرحدی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 10:36 AM

آخری تدوین: 8 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026