وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت
international seerat conference

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر انا بیردے سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحات اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(واشنگٹن)وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے ورلڈ بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں فریقین نے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو درپیش آبادی سے متعلق چیلنجز پر بھی گفتگو کی اور اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک سے آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع ماسٹر پلان کی تیاری میں تعاون کی درخواست بھی کی، جس پر ورلڈ بینک حکام نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 05:24 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026