وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

معروف عالمِ دین ناصر مدنی دورانِ خطاب اچانک گر پڑے، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

W
Web Desk
3 جولائی، 2026
معروف عالمِ دین ناصر مدنی دورانِ خطاب اچانک گر پڑے، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد گر پڑے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ملتان کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے

جہانیاں: معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ ناصر مدنی جہانیاں کی ایک مسجد میں جمعہ سے قبل خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے سے قبل انہوں نے کلمۂ طیبہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔

واقعے کے فوراً بعد مسجد میں موجود افراد نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد پہلے مقامی اسپتال اور پھر مزید علاج کے لیے ملتان کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات میں دل کا دورہ پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا، تاہم اس حوالے سے حتمی طبی تشخیص ڈاکٹرز کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔ بعض رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور علاج جاری ہے۔

واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد ملک بھر سے ان کے چاہنے والوں نے علامہ ناصر مدنی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جولائی، 2026 کو 02:24 PM

آخری تدوین: 3 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

Web Desk3 اکتوبر، 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ خواجہ آصف نے ٹی ٹی پی کے مبینہ تعاون، بنوں واقعے جیسی صورتحال اور فوجی و پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری کے خدشے کا اظہار کیا، جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کو پرامن قرار دے چکی ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر ہوٹلز اور عمارتوں کی مسماری کا سپریم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملکیت، لیز اور کرائے سے متعلق تنازعات سول کورٹ کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو ماحولیاتی قوانین سے مشروط قرار دیا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026