وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فنکاروں کی حمایت میں نواز شریف سب سے آگے رہے:وسیم عباس

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
فنکاروں کی حمایت میں  نواز شریف سب سے آگے رہے:وسیم عباس

سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی مدد کی، حتیٰ کہ جلاوطنی کے دوران بھی آرٹسٹ کمیونٹی کا خیال رکھا۔

پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فنکاروں کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی حمایت آج تک کسی حکمران نے فراہم نہیں کی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباس کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ آرٹسٹ کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور مشکل وقت میں ان کی مدد کرتے رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حتیٰ کہ جلاوطنی کے دوران بھی وہ فنکاروں کی خیریت دریافت کرتے رہتے تھے۔

اداکار کے مطابق، کئی مواقع پر نواز شریف نے خاموشی سے بیمار فنکاروں کی مالی مدد کی، بعض کو علاج کے لیے سہولیات فراہم کیں اور کسی قسم کی تشہیر کے بغیر مدد جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کو سراہا جانا چاہیے نہ کہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔

وسیم عباس نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخصیت فلاحی کام کر رہی ہو تو اس پر بلاوجہ تنقید نہیں ہونی چاہیے، بلکہ مثبت پہلوؤں کو بھی تسلیم کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 04:00 AM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان
تازہ ترین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان

امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، مہنگائی اور ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت ملنے کی توقع

Web Desk1 نومبر، 2026
خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ
تازہ ترین

خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ

خیبر کے علاقے سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ، 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب
تازہ ترین

پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب، وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار میں اضافے کی اہم پیشرفت قرار دے دیا

Web Desk1 نومبر، 2026