وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی دباؤ پر نیتن یاہو کا بڑا فیصلہ، لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت

W
Web Desk
21 جون، 2026
امریکی دباؤ پر نیتن یاہو کا بڑا فیصلہ، لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت

امریکی دباؤ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جنوبی لبنان میں حالیہ اسرائیلی حملوں میں 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

(تل ابیب/بیروت) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی مشاورت کے بعد فوج کو لبنان میں حملے روکنے اور جنگ بندی پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاہم جنوبی لبنان میں قائم اسرائیلی سیکیورٹی زونز بدستور برقرار رہیں گے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کی سربراہی میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اسرائیل کے چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ قریبی رابطوں اور مشاورت کے بعد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں مبینہ خطرات کے خاتمے کے لیے کارروائی کا اختیار برقرار رہے گا، جبکہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب لبنان کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے ضلع نباطیہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سے لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق ہفتے کی صبح تک اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ایک درجن سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں نباطیہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقے بھی شامل تھے۔ حملوں کے نتیجے میں رہائشی آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق لبنان میں کارروائیاں محدود کرنے کا اسرائیلی فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا بھی جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر چکا ہے۔

ادھر لبنانی حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری علاقوں پر حملوں کا نوٹس لیا جائے اور جنگ بندی کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جون، 2026 کو 01:12 PM

آخری تدوین: 21 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے، سرحدی سیکیورٹی بہتر کرنے اور داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Web Desk5 اگست، 2026
ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان، ابوبکر محمود کپتان مقرر
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان، ابوبکر محمود کپتان مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ ابوبکر محمود ٹیم کی قیادت کریں گے

Web Desk5 اگست، 2026
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحفاظت باب المندب سے گزر گئے
تازہ ترین

حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحفاظت باب المندب سے گزر گئے

حوثیوں کی بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کے باوجود سعودی عرب سے خام تیل لے جانے والے دو پاکستانی پرچم بردار تیل بردار جہاز باب المندب اور بحیرہ احمر سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچنے کے سفر پر روانہ ہوگئے، جسے اہم بحری پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk5 اگست، 2026