وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی سینیٹ کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں جانے کا امکان، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں برتری

W
Web Desk
4 نومبر، 2026
امریکی سینیٹ کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں جانے کا امکان، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں برتری

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کے سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سی بی ایس کی پیش گوئی کے مطابق ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈیموکریٹس امریکی سینیٹ کا کنٹرول بھی ریپبلکنز سے واپس لینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں، جس کے نتیجے میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس (CBS) نے ایوانِ نمائندگان میں بھی ڈیموکریٹس کی اکثریت کی پیش گوئی کی تھی۔

اگر یہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کر سکتی ہے، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو قانون سازی اور سیاسی معاملات میں مخالف جماعت کے ساتھ کام کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں جماعتی اکثریت کی تبدیلی کو ملکی سیاست میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 نومبر، 2026 کو 05:33 AM

آخری تدوین: 4 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوان نمائندگان کی رکن منتخب
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوان نمائندگان کی رکن منتخب

امریکی وسط مدتی انتخابات 2026 میں 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہو گئیں۔ کیشا لانس باٹمز، جینا ہنوسا اور ڈیب ہالینڈ نے بھی گورنر انتخابات میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں

Web Desk5 نومبر، 2026
ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت درکار
امریکی وسط مدتی انتخابات

ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت درکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ میں 67 ووٹ درکار ہیں۔ ڈیموکریٹس کو مواخذے کی کامیابی کے لیے مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی

Web Desk5 نومبر، 2026
امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
تازہ ترین

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد اسرائیلی اپوزیشن نے وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن نے امریکا سے تعلقات خراب کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

Web Desk5 نومبر، 2026