وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران ثالثی کی نئی کوششیں ہوں گی: قطر

W
Web Desk
19 اگست، 2026
آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران ثالثی کی نئی کوششیں ہوں گی: قطر

قطر نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے متوقع معاہدے کے بعد امریکا، ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی، جبکہ ایرانی پائلٹوں کے معاملے پر تہران کو دوحہ دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے

دوحہ: قطر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ثالث ممالک ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے اعلان کے منتظر ہیں، جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت اور ثالثی کے لیے نئی کوششیں شروع کی جا سکتی ہیں۔

ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر نے گرائے گئے ایرانی طیاروں کے پائلٹوں کے معاملے پر ایرانی وفد کو دورہ قطر کی دعوت بھی دی تھی، تاہم تہران کی جانب سے اب تک اس دعوت کا جواب نہیں دیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوحہ موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران اس سے قبل الزام عائد کر چکا ہے کہ طیارے گرائے جانے کے بعد قطر نے تین ایرانی پائلٹوں کو قیدی بنا رکھا ہے۔ قطر کی جانب سے ایرانی وفد کو دورے کی دعوت اسی معاملے پر رابطے اور ممکنہ پیش رفت کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

آبنائے ہرمز خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر بھی خصوصی اہمیت اختیار کر چکی ہے، جبکہ ایران، عمان اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کو بحران کے حل کی جانب اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اگست، 2026 کو 05:11 AM

آخری تدوین: 19 اگست، 2026

متعلقہ مضامین