وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، مطلوب خارجی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

W
Web Desk
21 مئی، 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، مطلوب خارجی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کئی حملوں میں ملوث تھے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور اپنے 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر تھا جو سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ خارجی عمر عرف ثاقب تور نے سپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے تاکہ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کو روکا جا سکے۔

سکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت علاقے کا محاصرہ کیا اور شدید مقابلے کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت سے علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اس اہم سرغنہ کی ہلاکت دہشت گرد تنظیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 مئی، 2026 کو 07:39 AM

آخری تدوین: 21 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026