وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عامر خان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری

W
Web Desk
15 اکتوبر، 2026
عامر خان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے احتجاج میں شرکت کے بعد 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور معروف اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے لیے منعقدہ احتجاج میں شرکت کی تھی۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے انہیں حراست میں بھی لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا مؤقف ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں، اس کے باوجود انہوں نے احتجاج میں شرکت کی، جس پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس معاملے پر عمران خان کی جانب سے کسی ردعمل یا مزید وضاحت کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اکتوبر، 2026 کو 09:34 AM

آخری تدوین: 15 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان
تازہ ترین

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان

پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی 2026-27 جاری کردی گئی۔ ایم ڈی کیٹ لازمی، میرٹ فارمولہ اور سرکاری کالجز کی سالانہ فیس بھی مقرر کردی گئی

Web Desk15 اکتوبر، 2026
معروف پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستانی اداکارہ سکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کے سرخ اور سنہری عروسی لہنگے اور خوبصورت برائیڈل لک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

Web Desk15 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار
تازہ ترین

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت، بیرسٹر گوہر نے اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسے کلیم نہیں کرتی۔ عدالت نے تحریری جواب کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی

Web Desk15 اکتوبر، 2026