وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی تیل کی ممکنہ اضافی رسد قیمتوں پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے

(لندن) امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) دونوں چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت میں 1.89 فیصد کمی کے بعد فی بیرل قیمت 71.57 ڈالر رہ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.32 فیصد کمی کے ساتھ 68.58 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں 5.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 65.39 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں مارچ کے بعد اپنی کم ترین اختتامی سطح پر بند ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں مزید پیشرفت ہوتی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آتی ہے تو عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی رسد میں اضافے کا امکان پیدا ہوگا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ مذاکرات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔ حکومت کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر بضد ہے۔ آرٹیکل 232 اور 234 کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026
امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
تازہ ترین

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

Web Desk2 اکتوبر، 2026