وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور قطر کی سفارتکاری کامیاب، لبنان جنگ کے خاتمے اور ایران پر تیل پابندیاں ختم کرنے میں اہم پیشرفت

W
Web Desk
22 جون، 2026
پاکستان اور قطر کی سفارتکاری کامیاب، لبنان جنگ کے خاتمے اور ایران پر تیل پابندیاں ختم کرنے میں اہم پیشرفت

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران امریکہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور قطر کی ثالثی کو سراہتے ہوئے لبنان جنگ کے خاتمے میں پیشرفت، ایران کی تیل و پیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم ہونے کی تصدیق کی

(تہران / برگن سٹاک )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایران امریکہ مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات نے امن اور استحکام کی جانب مثبت راستہ ہموار کیا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ بعض منجمد ایرانی اثاثے بھی بحال کر دیے گئے ہیں، جس سے ایرانی معیشت کو اہم ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور ایران کی ترقی، بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذاکرات کے دوران حتمی معاہدے کے لیے بنیادی فریم ورک پر بات چیت کی گئی اور دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حوصلہ افزا پیشرفت سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستان اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکراتی عمل کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام، حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ کی منظوری اور مختلف تکنیکی ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ پیشرفت عملی شکل اختیار کرتی ہے تو نہ صرف مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے بلکہ عالمی توانائی منڈیوں اور خطے کی معاشی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جون، 2026 کو 04:24 AM

آخری تدوین: 22 جون، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
تازہ ترین

ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ والدین کو بچوں کو خودمختار بنانا چاہیے اور شادی اس وقت کرنی چاہیے جب وہ کمانے کے قابل ہوں

Web Desk6 اگست، 2026