وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دے دیا

W
Web Desk
27 اگست، 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دے دیا

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا

نیویارک: پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی آبادکاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ جنگ بندی کے بعد بھی 1200 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر جنگ بندی برقرار ہے تو فلسطینی علاقوں میں حملے کیسے جاری ہیں؟

غیر قانونی آبادکاری اور جبری بے دخلی کا خاتمہ ضروری

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ غیر قانونی آبادکاری، آبادکاروں کا تشدد اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ ختم کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے تمام ارکان مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق کو مسترد کرتے ہیں، جبکہ جنگی جرائم اور دیگر سنگین جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنایا جانا چاہیے۔

پاکستانی مستقل مندوب نے واضح کیا کہ پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری

عاصم افتخار احمد کے مطابق خطے میں پائیدار امن کی واحد راہ منصفانہ اور جامع امن کا قیام ہے۔ اس مقصد کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہونی چاہیے، جبکہ اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔

پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اظہار کیا کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق، حق خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اگست، 2026 کو 04:01 AM

آخری تدوین: 27 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو 24 مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے
پاکستان

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو 24 مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

پاک چین خلائی تعاون میں نئی تاریخ رقم، پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی نے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں پہنچ کر قومی اعزاز حاصل کرلیا۔ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی مبارکباد، تاریخی مشن کو پاکستان کے سائنسی سفر میں اہم سنگ میل قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
تازہ ترین

عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Web Desk25 نومبر، 2026
پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
تازہ ترین

پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

پاکستانی خلا باز کی خلائی مشن میں شرکت پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کے نام مبارکباد کا پیغام، خلائی تحقیق اور پاک چین سائنسی تعاون کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026