وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، جیسن گلیسپی

W
Web Desk
8 ستمبر، 2026
پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، جیسن گلیسپی
international seerat conference

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ گلیسپی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے دور میں پاکستان تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں نیچے گیا، پاکستان کرکٹ نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، منفی گفتگو جاری رہی تو قانونی کارروائی کروں گا

سابق ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ کے موجودہ مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکٹرز کے چیئرمین ہیں اور گزشتہ دو سال سے اپنا عہدہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ وہ اور گیری کرسٹن پی سی بی کے ساتھ دو سال بھی مکمل نہیں کرسکے۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ عاقب جاوید کو اپنے عہدے پر دو سال ہوچکے ہیں اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، تاہم ان کے دور میں پاکستان تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں نیچے گیا۔

گلیسپی نے خبردار کیا کہ اگر ان کے خلاف منفی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے اور موجودہ مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں۔ جیسن گلیسپی کے مطابق پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل انہیں کئی معاملات کے حوالے سے خبردار بھی کیا گیا تھا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 01:15 PM

آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 تبدیلیوں پر حیرت ہوئی، لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں.بابراعظم
تازہ ترین

تبدیلیوں پر حیرت ہوئی، لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں.بابراعظم

قومی ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل دے دیا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں، نتائج اچھے نہ ہوں تو تبدیلیاں ہوتی ہیں، نئے کھلاڑیوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

Web Desk8 ستمبر، 2026
اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے
تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے حصول کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں شفا انٹرنیشنل سے علاج، مساوی طبی سہولیات اور عمران خان کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات چیت کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026